وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اپنے عہدے کا خلف اٹھا لیا

لاہور (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف ہفتے کے روز ایک روزہ دورے پر لاہور آئے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے لاہور میں قیام کے دوران نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب اور اپنے صاحبزادے حمزے شہباز کی وزارت اعلیٰ کے عہدے پر حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ علاوہ ازیں وزیراعظم نے پنجاب کی بیورو کریسی سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔