اسلام آباد (ویب ڈیسک )پاک بحریہ کی مشق سی اسپارک 2022 کی اختتامی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز) نے مشق کی حکمت عملی اور سرگرمیوں کے جائزے کے ساتھ آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے سفارشات بھی پیش کیں۔ چیف آف دی نیول اسٹاف نے آپریشنل تیاریوں اورمشق کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔
امیر البحر نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ہمہ وقت بھرپور حربی تیاری کی اہمیت پر زور دیا۔ مشق سی اسپارک کی اختتامی تقریب میں متعلقہ وزارتوں اور افواج پاکستان کے اعلی عہدیداروں نے بھی شرکت کی ۔
Load/Hide Comments



