اداکارہ عائشہ عمرکا اپنے 8 برس پرانے رشتے سے متعلق انکشاف

لاہور(آن لائن) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے 8 برس پرانے رشتے سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس شخص کے ساتھ میری بات پکی ہوئی تھی وہ دن رات گالیاں دیتا تھا۔عائشہ عمر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی میں ہونے والے واقعات کے حوالے سے بات کی۔اداکارہ نے بتایا کہ ہماری تقریبا بات پکی ہو چکی تھی، ہم فیملی کی طرح تھے، اس رشتے کو ختم کرنے کے لیے مجھے بہت وقت لگا کیونکہ مجھے لگا کہ شاید وہ ٹھیک ہو جائے گا، میرے پیار سے وہ بدل جائے گا، لیکن جب ایک دن اس نے مجھے جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا تو میں نے فیصلہ کرلیا کہ یہ ٹھیک نہیں ہے، میں نے بلآخر یہ رشتہ ختم کردیا۔انہوں نے بتایا کہ میں کسی طرح اس رشتے سے نکلنے میں کامیاب تو ہوئی لیکن مجھے اس کا آج بھی صدمہ ہے۔دوران انٹرویو اداکارہ نے بتایا کہ 8 سال قبل کی بات ہے، ہماری تقریبا بات پکی ہو چکی تھی، ہم فیملی کی طرح تھے، مجھے اس رشتے کو ختم کرنے یا اس سے نکلنے میں بہت وقت لگا کیونکہ میں سمجھتی تھی شاید وہ شخص میری محبت سے بدل جائے گا، میں اسے ٹھیک کرلوں گی۔عائشہ نے کہاکہ وہ شخص سب کچھ کرنے کے بعد معافیاں مانگتا تھا جس کے بعد میں اسے معاف کردیتی تھی اور واپس اس کی طرف چلی جاتی تھی لیکن ایک دن اس نے مجھے جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا، اس دن میں نے فیصلہ کیا کہ نہیں اب مزید نہیں اور پھر میں نے رشتہ ختم کردیا۔انہوں نے بتایا کہ ‘جس سے میری بات پکی ہوئی تھی وہ دن رات گالم گلوچ کرتا تھا، وہ ایسا شخص تھا جسے گالیاں دینے کی عادت تھی، وہ کہتا تھا کہ میں پیار میں گالیاں دیتا ہوں۔عائشہ عمر نے بتایا کہ مجھے اس صدمے سے نکلنے میں بہت وقت لگا کیونکہ میں نے اپنی زندگی کے قیمتی سال اس شخص کی وجہ سے برباد کردیے۔