میرا جی نے عمر ہ کی سعادت حاصل کر لی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور(آن لائن) پاکستانی فلم اسٹار میرا جی نے رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مدینہ منورہ اور خانہ کعبہ سے مختلف تصاویر شیئر کی ہیں۔ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ میرا جی خانہ کعبہ کے سامنے کھڑی ہیں اور ان کے عقب میں بیت اللہ کا در ہے اور وہ دعا مانگ رہی ہیں جبکہ دیگر تصاویر میں انہیں مسجد نبوی ﷺمیں تلاوت کلام پاک کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ساتھ ہی انہوں نے اپنے دوستوں اور مستقبل میں بننے والے دوستوں کے لیے خصوصی دعا کی ہے.