مہوش حیات نے اسلحہ اٹھالیا

دوہا (آن لائن) پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسلحہ اٹھا کر خوب پریکٹس کی۔مہوش حیات نے سوشل میڈیا اکاونٹ پر دوحہ کے الہدف شوٹنگ رینج میں جدید اسلحہ استعمال کرنے کی ویڈیو شیئر کی۔اداکارہ کے اکاونٹ پر مداح ان کی بہادری اور انداز کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔دو د ن قبل مہوش حیات نے دبئی سے بھی اپنی شاپنگ کی ویڈیو شیئر کی تھی جسے مداحوں نے بہت پسند کیا تھا۔