کراچی (آن لائن) سوشل میڈیا پر میجر ریٹائرڈ عدیل راجہ کی جانب سے نازیبا الزامات لگانے سے متعلق اداکارہ مہوش حیات نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ کبریٰ خان کے بعد معروف اداکارہ مہوش حیات نے بھی میجر ریٹائرڈعدیل راجہ کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا اور من گھڑت الزامات سے متعلق سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔مہوش حیات کی جانب سے معروف قانون دان خواجہ نوید ایڈوکیٹ نے عدالت میں درخواست دائر کی جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ مہوش حیات کے خلاف سوشل میڈیا پر من گھڑت الزامات لگائے گئے۔ جھوٹے، گھٹیا الزامات لگانے والے ذہنی بیمار ہیں اداکارہ نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ الزامات لگانے والوں کو سزا دی جائے۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کیا تھا مگر کارروائی نہیں ہوئی، مہوش حیات نے مطالبہ کیا کہ سوشل میڈیا پر ان کے خلاف موجود مواد فوری ہٹایا جائے۔
Load/Hide Comments



