کراچی (ا ٓن لائن) عامر لیاقت کی تیسری سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ کو پیش نہ کرنے پر عدالت نے نوٹسز جاری کر د ئیے ۔سیشن جج شرقی کراچی نے دانیہ شاہ کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔دورانِ سماعت ایف آئی اے کی تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئیں۔ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ دانیہ شاہ کی درخواستِ ضمانت پر دلائل کے لیے مہلت دی جائے۔عدالت نے مدعی مقدمہ کو پیش نہ کرنے پر نوٹسز جاری کر دیے جبکہ درخواستِ ضمانت پر سماعت 29 دسمبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ مرحوم ایم این اے عامر لیاقت کی تیسری سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔
Load/Hide Comments



