کراچی (آن لائن) عائشہ عمر نے شعیب ملک سے تعلقات کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک شادی شدہ مرد سے تعلق کا سوچ بھی نہیں سکتیں۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں شعیب ملک سے تعلقات کے حوالے سے سوال کیے جانے پر اداکارہ عائشہ عمر نے واضح کیا کہ ان کے درمیان کوئی غیر ضروری تعلقات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شعیب ملک کے ساتھ میرا فوٹو شوٹ ایک سال پرانا تھا لیکن چند میڈیا ہاؤسز نے ایک سال بعد ہائی لائٹ کیا جیسے وہ حالیہ فوٹوشوٹ ہو جس کے بعد وہ ایک پھر سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک پروفیشنل فوٹوشوٹ تھا اور اگر وہ ایک شخص سے تعلق میں ہوتیں تو باقاعدہ فوٹوشوٹ کیوں کرواتیں اور اسے آن لائن پوسٹ کیوں کرتیں۔عائشہ کا کہنا تھا کہ وہ شادی شدہ لوگوں کے معاملات سے دور رہنا چاہتی ہیں اور کسی بھی شادی شدہ شخص سے تعلق کا سوچ بھی نہیں سکتیں۔
Load/Hide Comments



