انڈسڑی کی بحالی کیلئے میرٹ ضروری ہے،اداکارہ ریشم

لاہور(آن لائن)اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ فلم انڈسڑی کی بحالی کیلئے بھی میرٹ لانا ضروری ہے بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کے بعد ہمارے پاس آگے بڑھنے کے زیادہ مواقع ہیں حکومت کو پاکستانی فلم انڈسڑی کیلئے فنڈز دینے چاہیے۔ایک انٹرویو میں ریشم نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ فلم انڈسٹری کو اس حالات تک پہنچانے میں جہاں فلم انڈسٹری سے وابستہ مختلف لوگ ہیں وہیں اس انڈسڑی کو حکومتوں نے بھی نظر انداز کیا اگر ہم انڈسڑی میں میرٹ لے آئیں اور حکومت انڈسڑی کو سپورٹ کریں تو فلم انڈسڑی کی رونقیں بحال ہوجائیں گی۔