لاہور(آن لائن) اداکار شان شاہد نے کہا ہے کہ جو بھی ملک کے لیے بہتر ہو نیا وزیراعظم بنے، میرے لیے سب سے اہم پاکستان ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں جتنی بھی ہوں، پاکستان کا جھنڈا ایک ہونا چاہیے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فلم کے اداکار کو ٹی وی گیم شو نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے صحافیوں پر میرا بڑا مان ہے، میں خود کو صحافی برادری کا حصہ سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 75 برسوں میں پاکستان کو صرف سیاست کی فلم دکھائی گئی، انٹرٹیمنٹ پر کسی حکومت نے توجہ نہیں دی۔ان کا کہنا تھا کہ درجنوں ہیروئنوں کے ساتھ فلموں میں بطور ہیرو کام کیا، اداکارہ صائمہ کے ساتھ کام کرنا اچھا لگا۔ انہوں نے کہا کہ میری چار بیٹیاں ہیں، اگر وہ شو بزنس میں کام کرنا چاہیں تو میں ان کو سپورٹ کروں گا۔
Load/Hide Comments



