لاہور (آن لائن) پاکستان شوبز کے سینئر اداکار شان شاہد نے کہا ہے کہ ہمیں اِدھر نہیں جاؤں گی اْدھر نہیں جاؤں گی جیسی فلموں سے اب آگے بڑھنا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شان شاہد نے فلم رائٹرز اور ہدایتکاروں کو مشورہ دیا ہے کہ انہیں نئے اور بہتر موضوعات پر فلمیں بنانی چاہئے۔ انہوں نے کہا بہت سے ایسے موضوع ہیں جن پر پاکستانی ڈائریکڑز یا رائٹر ہاتھ نہیں ڈال رہے، سائنس فکشن اور ہارر فلموں کو ہم استعمال ہی نہیں کرتے نہ اسکرپٹ ہے نہ فلمیں بن رہی ہیں۔ ہمایوں سعید کی پنجاب نہیں جاؤں گی اور لندن نہیں جاؤں گا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے شان شاہد کا کہنا تھا کہ جب یہ اِدھر نہیں جاؤں گی اْدھر نہیں جاؤں گی سے نکلیں گے تو شاید اس طرف آ ئیں۔ و اضع رہے کہ شان شاہد کی نئی فلم ’ضرار‘ 25 نومبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر کے کئی سنیما گھروں کی زینت بنے گی جس میں مرکزی کردار شاہد شاہد نبھا رہے ہیں جبکہ وہی اس کے ہدایتکار بھی ہیں۔
Load/Hide Comments



