ہمایوں سعید کو ’دی کراؤن‘ میں بولڈ سین کرنے پر شدید تنقید کا سامنا

لندن (آن لائن) پاکستان کے سْپر اسٹار ہمایوں سعید کو نئی ہالی ووڈ ویب سیریز ’دی کراؤن‘ میں بولڈ سین کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔9 نومبر کو ریلیز ہونے والی نیٹ فلکس کی سیریز ’دی کراؤن‘ میں ہمایوں سعید نے برطانیہ کی شہزادی ڈیانا کے محبوب ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کیا ہے۔ڈاکٹر حسنات احمد خان پاکستانی نڑاد برطانوی شہری تھے جن کے بارے کہا جاتا ہے کہ اْن سے لیڈی ڈیانا محبت کرتی تھیں اور دونوں کے درمیان گہری دوستی تھی۔ لیڈی ڈیانا انھیں ’مسٹر ونڈرفل‘ کہہ کر پکارتی تھیں۔ہمایوں سعید کی دی کراؤن میں اداکاری کو جہاں سراہا جارہا ہے وہیں انہیں ہالی ووڈ ہیروئن کے ساتھ بولڈ سین کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تبصرے بھی دیکھنے میں آ رہے ہیں پاکستانی صارفین کا کہنا ہے کہ ا نہوں نے سوچا نہیں تھا کہ ہمایوں اپنی پہلی ہالی ووڈ سیریز میں ہی ایسا کر دیں گے۔کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اگر یہی سین کوئی پاکستانی اداکارہ کرتی تو اسے ٹرول کیا جاتا مگر کیونکہ ہمایوں سعید مرد ہیں اس لئے انہیں کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا۔