صبا قمر منڈی میں سیاستدان کے کردار میں جلوہ گر ہونگی

لاہور (آن لائن) پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر اپنی نئی ویب سیریز“منڈی”میں سیاستدان کے کردار میں جلوہ گر ہونگی۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ صبا قمر اور میکال ذوالفقار نے پہلی بار تصویر شئیر کی ہے، اس سیریز میں میں نئیر اعجاز،عثمان پیر زادہ اور عینی جعفری سمیت بہت سے فنکار شامل ہیں جبکہ اویس خان ڈائریکٹر ہیں۔ویب سیریز“منڈی”میں صبا قمر سیاستدان کا کردار کررہی ہیں جس کے بارے میں ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ان کا یہ کردار مریم نواز سے مماثلت رکھتا ہے کیونکہ ان کا گیٹ اپ بھی مریم نواز جیسا ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ صبا قمر اور میکال ذوالفقار کی ویب سیریز“منڈی”کی ریکارڈنگ لاہور میں تسلسل سے جاری ہے۔