بھارتی اداکار سلمان خان پر حملے کی سازش ناکام، 2 دہشت گرد گرفتار

نئی دہلی (آن لائن) بھارت کے معروف اداکار سلمان خان پر قاتلانہ حملے کی سازش ناکام بنا دی گئی جبکہ حملہ آور 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار دہشت گردوں نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں سلمان خان کو قتل کرنے کا ٹاسک ملا تھا اور وہ اجرتی قاتل کے طور پر کام کرتے ہیں۔انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق کینیڈا میں مقیم بھارتی گینگسٹر لارنس اور جگو بھگو نپوریہ کی جانب سے 3 اجرتی قاتلوں کو سلمان خان کو قتل کرنے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔ جس میں گرفتار نوجوان سمیت دیپک سورکپور اور منو دگر شامل ہیں۔