لاہور (آن لائن) فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ کے ہیرو اور ولن حقیقی زندگی میں بہت اچھے دوست ہیں۔ یہ بات فواد خان اور حمزہ علی عباسی نے فلم کی تشہیر کے دوران ایک انٹر انٹر ویو میں بتائی۔ جب دونوں اداکاروں سے سوال کیا گیا کہ فلم میں آپ دونوں ایک دوسرے کے شدید مخالف ہیں حقیقی زندگی میں کیا صورتحال ہے جس پر فواد نے جواب دیا کہ ہم حقیقی زندگی میں بہت اچھے دوست ہیں، حمزہ عباسی نے بھی ساتھی اداکار کا ہاتھ پکڑ کر اس کی توثیق کی۔انٹر ویو کے دوران دونوں کی گفتگو میں مزاحیہ پن بھی نظر آیا جبکہ دونوں اداکار ایک دوسرے سے خوبصورت انداز میں نوک جھونک بھی کرتے رہے۔یاد رہے کہ فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“13 اکتوبر سے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جانے کو تیار ہے اور اس کی پیشگی بکنگ بھی جاری ہے۔
Load/Hide Comments



