گوگل کروم میں نیا فیچر: ورٹیکل ٹیبز کے ساتھ براؤزنگ اب مزید آسان

وہ تمام افراد جو اپنے کمپیوٹر پر درجنوں ٹیبز کھول کر کام کرتے ہیں، ان کے لیے خوشخبری ہے کہ گوگل دنیا کے مقبول ترین انٹرنیٹ براؤزر، گوگل کروم، میں ورٹیکل ٹیبز کا فیچر متعارف کرا رہا ہے۔

یہ فیچر مائیکروسافٹ کے ایج براؤزر میں کئی سالوں سے موجود تھا، جو ٹیب مینجمنٹ اور ملٹی ٹاسکنگ کو بہت آسان بنا دیتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ فیچر صارفین کو کروم چھوڑنے پر بھی آمادہ کر سکتا تھا۔

ورٹیکل ٹیبز کا فیچر ٹیب گروپنگ کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے، جس کے ذریعے ایک جیسے موضوع یا کام سے متعلق ٹیبز کو ایک گروپ میں رکھا جا سکتا ہے اور ضرورت نہ ہونے پر انہیں کم سے کم (minimize) کیا جا سکتا ہے۔