رواں سال کے دوران شمالی کوریا کا ساتواں جبکہ صرف اپریل میں چوتھا میزائل تجربہ ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا نے اپنی مشرقی ساحلی حدود کے قریب سمندر کی جانب متعدد بیلسٹک میزائل داغ دیے۔
دوسری جانب جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر نے ہنگامی سیکیورٹی اجلاس بھی طلب کیا جبکہ اس حوالے سے جنوبی کوریا کی فوج کاکہنا ہے کہ میزائل اتوار کی صبح تقریباً 6 بج کر 10 منٹ پر مشرقی ساحلی شہر سنپو کے قریب سے داغے گئے، صورتحال کے پیش نظر نگرانی سخت کر دی گئی ہے۔
جاپانی حکومت کا کہنا ہے کہ میزائل ممکنہ طور پر جزیرہ نما کوریا کے مشرقی ساحل کے قریب گرے، تاہم جاپان کے خصوصی اقتصادی زون میں داخلے کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔



