پاکستانی امیدوار جو جرمنی میں ملازمت کے خواہاں ہیں، انہیں اپنی تعلیمی اسناد کی جرمن نظام کے مطابق تصدیق کروانا ضروری ہے۔ یہ مرحلہ ویزا درخواست اور روزگار کے حصول کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔
بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق:
غیرملکی تعلیمی اسناد کی جانچ پڑتال کے لیےANABIN ڈیٹا بیس استعمال ہوتا ہے، جسے جرمنی کا سنٹرل آفس فار فارن ایجوکیشن (ZAB) برقرار رکھتا ہے۔
درخواست گزار اپنی ڈگری اور ادارے کی تصدیق ANABIN پورٹل کے ذریعے کریں۔ ادارے کا H+ اسٹیٹس ہونا ضروری ہے، اور صرف مخصوص پروگرام ہی تسلیم کیے جاتے ہیں۔
ویزا کے لیے دو پرنٹ آؤٹس درکار ہیں: ادارے کی حیثیت اور ڈگری کی مساوات۔
پاکستانی امیدواروں کو ہائر ایجوکیشن کمیشن سے بھی ڈگری اور ٹرانسکرپٹس کی تصدیق کروانی ہوگی۔
اگر ادارہ یا ڈگری ANABIN میں موجود نہ ہو، تو ZAB سے“Statement of Comparability” لینا ضروری ہے، جس میں تقریباً تین ماہ لگ سکتے ہیں۔
خصوصی پیشے:
طب، قانون اور تدریس جیسے شعبوں میں علیحدہ قانونی اجازت نامے درکار ہوتے ہیں، جبکہ دیگر شعبوں میں عمومی تصدیق کافی ہے۔
حکام نے زور دیا ہے کہ تمام مراحل کی مکمل اور درست تکمیل نہ صرف عمل کو تیز کرتی ہے بلکہ جرمنی کی لیبر مارکیٹ میں کامیاب داخلے کے امکانات بھی بڑھاتی ہے۔



