اسرائیلی فوجی نے جان بوجھ کر فلسطینی نمازی پر گاڑی چڑھادی، ویڈیو وائرل

رملہ میں ایک اسرائیلی ریزرو فوجی کے سڑک کنارے نماز پڑھتے فلسطینی شخص کو جان بوجھ کر گاڑی تلے روندنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو گزشتہ جمعرات کی ہے۔

ویڈیو میں کندھے پر رائفل لٹکائے ایک اسرائیلی فوجی کو سڑک کے کنارے نماز ادا کرتے فلسطینی شخص کو قصداً گاڑی سے کچلتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹکر لگنے سے فلسطینی شخص گر جاتا ہے جبکہ فوجی اہلکار چیخ کر اسے وہاں سے جانے کا اشارہ کرتا ہے۔