پاکستان کی حمایت کرنے پر بھارت میں ترکیہ کے خلاف مہم جاری ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے ترک ایوی ایشن کمپنی کی سیکیورٹی کلیئرنس منسوخ کردی۔
بھارتی حکومت نے سیکیورٹی کلیئرنس کی منسوخی کی وجہ قومی سلامتی مفاد بیان کی ہے۔
پاکستان کی حمایت کرنے پر بھارت میں ترکیہ، چین، آذربائیجان کیخلاف بائیکاٹ مہم
بھارتی میڈیا کے مطابق ترک ایوی ایشن کمپنی چلیبی ایوی ایشن نئی دہلی اور ممبئی سمیت بھارت کے 9 ہوائی اڈوں پر گراؤنڈ آپریشن کی سروسز فراہم کرتی تھی۔
بھارت میں گزشتہ روز ترک خبر رساں ادارے کا اکاؤنٹ بھی بند کر دیا گیا تھا۔



