بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے ممبئی میں اپنے شوہر اداکار سیف علی خان پر گھر میں چوری کی واردات کے دوران چاقو سے ہونے والے حملے پر خاموشی توڑ دی۔
اپنے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر جمعرات کو پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ آج ہمارے لیے ایک چیلنجنگ دن ہے، مسلسل اسکروٹنی زیادہ ہوگئی ہے جو کہ ہمارے خاندان کے لیے ایک خطرہ بن رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
حملہ آور سیف کے بیٹے کے کمرے میں گھس کر ایک کروڑ کا مطالبہ کیا؟ پولیس نے وضاحت دی
سیف علی خان پر حملہ کرنے والے شخص کی تصویر سامنے آگئی
کرینہ کپور نے میڈیا اور پاپارازیز سے درخواست کی کہ وہ مسلسل قیاس آرائیوں اور کوریج سے گریز کریں۔
تاہم اسکے باوجود ہم اس مشکل وقت میں آپ کے احساس اور تعاون پر شکر گزار ہیں۔
اداکارہ کا مزید کہنا ہے کہ برائے مہربانی ہماری حدود کا احترام کیا جائے اور ہمیں اسپیس دیا جائے۔



