لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے کہا کہ تہجد کی نماز نے ان کی زندگی یکسر بدل دی۔
ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر اداکارہ نے کہا کہ جب سے انہوں نے تہجد کی نماز کا آغاز کیا، وہ اپنی زندگی میں ناقابل بیان مثبت تبدیلیاں محسوس کر رہی ہیں۔ ریشم نے مزید کہا کہ وہ پہلے بھی نماز پڑھتی تھیں لیکن تہجد نہیں پڑھتی تھیں۔ تقریباً 15 مہینے پہلے تہجد پڑھنا شروع کی، جس کے بعد زندگی میں سکون اور اطمینان آ گیا۔ اب وہ اپنی تمام پریشانیاں اور دکھ اللہ تعالیٰ کے سامنے تہجد کے ذریعے بیان کرتی ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کے کچھ قریبی لوگوں کے انتقال کے بعد انہوں نے تہجد کی نماز پڑھنا شروع کی۔ انہوں نے اپنی زندگی میں بہت سی مشکلات اور صدموں کا سامنا کیا، والد کا انتقال ان کی پیدائش سے پہلے ہو گیا تھا اور جب وہ 7 سال کی تھیں تو ان کی والدہ کا بھی انتقال ہو گیا۔ رشتے داروں کے برے رویے اور مشکل حالات نے انہیں بہت کچھ سکھایا، اور اب وہ اپنی ساری باتیں اللہ تعالیٰ سے کرتی ہیں۔”



