مشی خان فواد خان سے ناراض کیوں؟

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ و میزبان مشی خان نے ساتھی فنکار فواد خان کو بھارت میں کام کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر میزبان نے انسٹا اسٹوری شیئر کر کے ہمسفر کے اداکار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سات پردوں میں کی اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں فواد خان اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی آنے والی فلم کی جاری ہونے والی پہلی جھلک کو ری شیئر کرتے ہوئے پاکستانی سُپر اسٹار پر تنقید کے نشتر چلا دیے۔