پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ ارمینا خان کی کار کو ٹرک کے ٹکر مارنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
خوش قسمتی سے اداکارہ اس کار حادثے میں مکمل طور پر محفوظ رہی ہیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے مختلف اسٹوریز شیئر کرتے ہوئے گاڑی کے حادثے سے متعلق مداحوں کو بتایا ہے۔
انہوں نے حادثے سے متعلق فالوورز کو آگاہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم بس مرنے والے تھے، ایک ٹرک نے ہماری چھوٹی سی کار کو ٹکرا مار دی، میں یہ واقعہ سنانے کے لیے زندہ بچ گئی ہوں، الحمد لِلّٰہ ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچا، لیکن میں ابھی تک کانپ رہی ہوں۔



