بالی ووڈ کی معروف ہارر کامیڈی فلم ’بھول بھلیاں‘ کا تیسرا سیکویل کب ریلیز ہو گا؟ تاریخ سامنے آ گئی۔
فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار کارتک آریان نے بھول بھلیاں تھری کا پہلا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں کو دیوالی کا تحفہ بھی دے دیا۔
انہوں نے بتایا ہے کہ یکم نومبر کو دیوالی کے موقع روح بابا اور مونجولیکا کا مقابلہ ہو گا۔



