عطاء اللّٰہ عیسیٰ خیلوی کی پرفارمنس کے دوران مداح الجھ پڑے، ویڈیو وائرل

معروف پاکستانی لوک گلوکار عطاء اللّٰہ عیسیٰ خیلوی کی پرفارمنس کے دوران مداح آپس میں الجھ پڑے۔

عطاء اللّٰہ عیسیٰ خیلوی نے حال ہی میں گلوکارہ نمرہ مہرا کے ہمراہ لندن میں ایک پروگرام میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر اس پروگرام کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں عطاء اللّٰہ عیسیٰ خیلوی کی پرفارمنس کے دوران ان کے مداحوں کو کسی بات پر سیکیورٹی اہلکاروں سے الجھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔