پاکستانی معروف اداکار و فلمساز شہریار منور نے ڈھکے چھپے لفظوں میں اپنی شادی کی تصدیق کے بعد اعلانیہ ساتھی اداکارہ ماہین صدیقی کو اپنی ’جان‘ قرار دے دیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے اپنی سالگرہ کی مختلف تصاویر شیئر کی ہیں۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر سے معلوم ہوتا ہے کہ اداکار کے قریبی دوستوں بشمول ماہین صدیقی، نے ان کی سالگرہ کے موقع پر رات دیر گئے انہیں گھر آکر سرپرائیز دیا ہے،جس پر وہ ان کے مشکور ہیں۔
ساتھ ہی انہوں نے اپنے ان دوستوں کو بھی ٹیگ کیا جنہوں نے ان کے جنم دن کو خاص بنایا، سر فہرست اداکارہ ماہین صدیقی کا نام دکھائی دیا، دوسری جانب اسی انسٹااسٹوری کو ماہین صدیقی نے سرخ دل والے ایموجی کے ساتھ ری شیئر کیا۔



