پاکستانی معروف اداکارہ، پروڈیوسر و میزبان جویریہ سعود نے کہا ہے کہ جن کی شادیاں نہیں چل پا رہی ہوتیں بعد میں پتہ چلتا ہے کہ وہ کہیں اور بھی چل رہے تھے۔
اداکارہ جویریہ سعود نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں اپنے شوہر، فلم و ٹی وی اداکار، پروڈیوسر سعود قاسم کے ساتھ شرکت کی۔
اس دوران جویریہ سعود کا ایک سوال کے جواب میں بتانا تھا کہ انہوں نے سعود قاسم کے رشتے کی پیشکش دوسری بار آنے پر قبول کی تھی۔
میزبان کے سوال پر اداکارہ نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ میں نے پہلی بار میں رشتہ قبول نہیں کیا تھا، اس دوران سعود قاسم نے جویریہ کی جواب کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ کیوں کہ میرا فلموں میں کام کرنے کی وجہ سے ریکارڈ اچھا نہیں تھا اسی لیے جویریہ نے ہاں بولنے میں تاخیر سے کام لیا۔
شو کے دوران ایک سوال کے جواب میں طلاقوں کی بڑھتی شرح پر بات کرتے ہوئے فنکار جوڑے نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔
اداکارہ جویریہ کا کہنا تھا کہ جن افراد کی شادیاں نہیں چل پا رہی ہوتیں، کچھ ماہ بعد وہی اپنے قریبی دوستوں سے شادیاں کر رہے ہوتے ہیں، بعد میں پتہ چلتا ہے کہ وہ کہیں اور بھی چل رہے تھے۔



