سونیا حسین اور وہاج علی کی جوڑی نے تہلکہ مچادیا

پاکستانی اداکارہ سونیا حسین اور ہردلعزیز اداکار وہاج علی کی رومانوی انداز میں فلمائی گئی فیشن ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔
فیشن کے متوالوں کو اپنے دلکش ملبوسات کے علاوہ شوبز ستاروں کے ساتھ دل موہ لینے والے فوٹوشوٹ اور دلچسپ کانٹینٹ والی ویڈیوز کے سبب اپنی جانب متوجہ کرنے والے کلاتھنگ برانڈ ’میوز لکس‘ نے سونیا حسین اور وہاج علی کو یکجا کر کے سب کو حیران کردیا۔

میوز لکس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں سونیا حسین کو وہاج علی کی آنکھوں میں گم ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔