فلموں کی کامیابی کیلئے نئے موضوعات پر کام کرنا ہوگا،شان

لاہور (آن لائن) فلمسٹار شان شاہد نے کہا کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی کیلئے اب ہمیں نئے موضوعات پر کام کرنا ہوگا۔ ایک انٹرویو میں شان نے کہا کہ ملکی و بین الاقوامی حالات میں جب ہر شخص پریشان ہے وہ اچھی تفریح کا خواہش مند ہے تاکہ ذہنی سکون حاصل کرسکے۔ انہوں نے کہا ٹیلی ویژن پر بھی اگر ان دنوں سٹ کام پسند کیے جارہے ہیں تو اس کی وجہ صرف لوگوں کو تفریح کا ملنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھے موضوعات کسی بھی فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ شان نے کہا کہ فلم انڈسٹری کی بہتری اور فلموں کی کامیابی کیلئے نت نئے موضوعات پر کام کرنا ہوگا کیونکہ فلم بین اب روایتی کہانیوں سے اکتا چکے ہیں اور کچھ نیا دیکھنا چاہتے ہیں۔