لوگوں نے ہمیشہ میری معصومیت کا ناجائز فائزہ اٹھایا، میرا

لاہور(آن لائن) لالی ووڈ سٹار میرا نے کہا ہے کہ لوگوں نے ہمیشہ میری معصومیت کا ناجائز فائزہ اٹھایا ہے، میں خود شاطر ہوں اور نہ مجھے ایسے لوگ پسند ہیں، میں ہمیشہ سادگی اور عاجزی کو پسند کرتی ہوں۔ایک انٹر ویو میں میرا نے کہا کہ میں معصوم ہوں یہی وجہ ہے کہ لوگ دھوکہ دینے سے باز نہیں آتے، بعض اوقات تو میری معصومیت کا مذاق بھی اڑایاجاتاہے۔مجھے فخر سے کہہ سکتی ہوں میں نے کبھی کسی کو دھوکہ نہیں دیا، اگر انجانے میں کہی ہوئی میری بات سے کسی کا دل دکھ جائے تو میں اس کا علم ہونے پر فوری معذرت کر لیتی ہوں۔ انہوں نے اپنے ہسپتال کے منصوبے کے حوالے سے کہا کہ اس میں بہت سے لوگوں نے جان بوجھ کر رکاوٹیں کھڑی کیں، میں یہ پراجیکٹ اپنے لئے نہیں بلکہ دکھی انسانیت کے لئے قائم کرنا چاہتی تھی۔