ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم ”ڈنکی“ کا پہلا گانا ”لٹ پٹ گیا“ ریلیز ہوتے ہی مداحوں کو بھاگیا۔”ڈنکی“ کی ریلیز سے ایک ماہ قبل فلمساز راجکمار ہیرانی نے فلم کا پہلا گانا لٹ پٹ گیا ریلیز کردیا ہے جس کی موسیقی پریتم کی ہے جبکہ یہ گانا معروف بالی ووڈ گلوکار ارجیت سنگھ نے گایا ہے۔شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ڈنکی کے گانے لٹ پٹ گیا کی ویڈیو کلپ پوسٹ کی جس میں انہیں پرجوش انداز میں ڈانس کرتے ہوئے دِکھایا گیا ہے۔انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر اس سے زیادہ چھلانگ لگاتا تو اڑ ہی جاتا، امید ہے آپ کو یہ رومانس اور گانا بہت پسند آئے گا۔واضح رہے کہ فلم ڈنکی 21 دسمبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائی گی۔
Load/Hide Comments



