ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم جوان اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس پر ریلیز کردی گئی۔ دنیا بھر کے شائقین کی طرح اب پاکستانی شائقین بھی شاہ رخ خان کی فلم جوان اپنے گھروں میں بیٹھ کر نیٹ فلکس پر دیکھ سکتے ہیں۔ دوسری جانب نیٹ فلکس انڈیا نے کیپشن میں اعلان کیا گیا کہ نیٹ فلکس پر فلم کے ایسے مناظر بھی ریلیز کیے گئے ہیں جو سینما گھروں میں نہیں دکھائے گئے تھے۔ نیٹ فلکس پر جوان فلم تلیگو،ہندی اور تامل سمیت متعدد زبانوں میں ریلیز کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments



