گلگت و سکردو میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کیلئے پی آئی اے کی پروازوں کا آغاز

اسلام آباد (آن لائن) گلگت اور سکردو میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کے لیے قومی ایئر لائن کی پروازیں بحال ہوگئیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی کے 601 اور 605 مقرر وقت پر گلگت روانہ ہوں گی، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے سکردو کی پرواز پی کے 451 اور پی کے 452 کے ساتھ ساتھ گلگت سے اسلام آباد کی 2 پروازیں پی کے 602 اور پی کے 606 بھی اپنے مقررہ وقت پر آپریٹ ہوں گی۔ بتایا گیا ہے کہ قومی ایئر لائن کے مالی بحران کے باعث کئی روز سے پروازیں منسوخ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں ملکی و غیرملکی سیاح سکردو اور گلگت میں پھنس گئے، بیرون ملک سے آئے ہوئے غیرملکی سیاحوں کی انٹرنیشنل پروازیں بھی متاثر ہو رہی ہیں، گلگت اور سکردو میں پھنسے مسافروں کو واپس اسلام آباد لایا جائے گا۔معلوم ہوا ہے کہ قومی ائیر لائن پی ا?ئی اے اور پی ایس او کے درمیان معاملات طے پاچکے ہیں، اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہان ہے کہ پی ایس او اور پی آئی اے انتظامیہ کے درمیان مذاکرات ہونے کے بعد چند روز میں ایندھن کی فراہمی بڑھ جائے گی اور جس کے ساتھ ہی پروازوں کا شیڈول معمول پر آنا شروع ہو جائے گا۔