لاہور(آن لائن)استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک کو 9 مئی اور 28 مئی کی تاریخوں میں الجھایا جا رہا ہے، اپنے آپ کو عدالت کے سامنے پیش کرنے سے ہی “سب ٹھیک ہونے” کا آغاز ہوگا۔مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی آمد پر ردعمل دیتے ہوئے آئی پی پی کی ترجمان نے کہا کہ پارٹی نے عون چوہدری کی نوازشریف سے ائیرپورٹ پر ملاقات سے بھی اعلان لاتعلقی کر دیا ہے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی نے عون چوہدری کو شوکاز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کے سینیئر رہنما عون چوہدری نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم کی پاکستان واپسی کے موقع پر ان سے لاہور ائیرپورٹ پر ملاقات کی تھی۔دونوں رہنماوں کی اس ملاقات سے متعلق استحکام پاکستان پارٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عون چوہدری کی نواز شریف سے ملاقات کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، اگر عون چوہدری ذاتی حیثیت میں گئے تھے تو اس کی فوری وضاحت طلب کر لی گکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد چار سال بعد وطن واپس پہنچ چکے ہیں، دبئی سے خصوصی پرواز کے ذریعے وہ پہلے اسلام آباد پہنچے جہاں سے پھر لاہور پہنچ کر انہوں نے مینار پاکستان پر مسلم لیگ نے کے جلسے میں کارکنان سے خطاب کیا۔
Load/Hide Comments



