اسلام آباد (آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ن لیگ خطرناک ٹریپ میں پھنس رہی ہے،نواز شریف ا گر کسی کے کندھے پر چڑھ کر آئیں گے تو ن لیگ اور پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں ہو گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کیوں ہم پاکستان کی آئندہ کی نسلوں کو مشکل میں ڈال رہے ہیں؟۔پہلی بار سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ کی سپرمیسی کو تسلیم کیا ہے۔نواز شریف پورے ملک میں خطاب کریں، لیکن طریقہ ہونا چاہئے۔یہ خطرناک ٹریپ ہے جس میں ن لیگ پھنس رہی ہے۔ہم کبھی بیک ڈور سے نہیں آئے،ہم جمہوری لوگ ہیں۔انہوں نے کہا پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ بیک ڈور سیاست چھوڑدیں۔کب تک بیک ڈور سیاست چلتی رہی گی؟۔نواز شریف کو کہہ رہا ہوں کہ کیا کررہے ہیں پھر غلطی کرنا چاہ رہے ہیں جو کسی کے کندھے پر چڑھ کرآئیں گے تو ان میں فیصلہ کرنے کی کیا طاقت ہو گی؟۔نواز شریف کے ساتھ کیا ہوا، ہمارے ساتھ کیا ہوا، چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ یا ہوا؟۔کیا اب بھی ہم نہیں سدھریں گے؟۔انہوں نے کہا بلدیاتی سطح کے معاملات کو حقیقت کو دیکھتے ہوئے کل بیان دیا تھا۔ن لیگ نے کافی تکلیفیں دیکھی ہیں۔نواز شریف اگر اس طرح آئیں گے تو ن لیگ اور پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں ہو گا۔
Load/Hide Comments



