پشاور (آن لائن)نگرا ن وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت کے بروقت اقدامات کی وجہ سے امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی آئی ہے. انہوں نے مزید کہا کہ اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام میں فوج کی جانب سے فراہم کی گئی مدد لائق تحسین ہے۔گزشتہ روز وزیراعظم کی زیر صدارت خیبر پختونخوا سے متعلق امور پر اہم اجلاس گورنر ہاؤس پشاور میں ہوا۔ وزیراعظم کو خیبر پختونخواہ کی امن و امان کی تازہ صورت حال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ علاوہ ازیں متعلقہ حکام کی جاننے سے وزیراعظم کو صوبے کو درپیش مالی مسائل کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ اسمگلنگ اور کرپشن کو بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو واپس بھیج جا رہا ہے تاہم یہ خیال رکھا جائے کہ قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو اس حوالے سے کوئی دشواری نہ ہو.انہوں نے کہا ہدایت کی کہ امن و امان اور سیکورٹی کی صورت حال کی بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں.خیبر پختونخواہ پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کومضبوط کرنے کے لییبھرپور اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے. انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات سے نمٹنے کے لییخیبر پختونخواہ پولیس اور انتظامیہ کی کوششیں تعریف کے قابل ہیں. وزیراعظم نے کہا کہ ہم کبھی اجازت نہیں دینگے کہ کوئی تنظیم یا جتھہ ہتھیار اٹھا کر ریاست کی رٹ کو چیلنج کرے. انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس کو جدید آلات سے لیس کیا جائے تا کہ دہشت گردی کی عفریت سے بہتر انداز میں نمٹا جا سکے. انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخواہ حکومت کو ہر ممکن سہولیات اور وسائل فراہم کرے گی. انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج اور پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں ;پوری قوم سیکورٹی فورسز اور پولیس کے ساتھ کھڑی ہے. ان کا کہنا تھا وفاقی اور صوبائی حکومتیں نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے کوشاں ہیں۔مزید براں وزیراعظم نے خیبر پختونخواہ کو درپیش مالی اور دیگر مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ صوبے کے مالی مسائل اور نو ضم شدہ اضلاع کے مسائل کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔اجلاس میں گورنر خیبر پختونخواہ حاجی غلام علی, نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ اعظم خان, نگران صوبائی وزراء سید مسعود شاہ, بیرسٹر فیروز جمال, جسٹس رٹائرڈ ارشاد قیصر, احمد رسول بنگش, آصف رفیق, ڈاکٹر نجیب اللہ, ڈاکٹر محمد قاسم جان, جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ, سید عامر عبدالل?,انجنیئر عامر ندیم دررانی, انجنیئر احمد جان, وزیر اعلی کے مشیران ڈاکٹر ریاض انور, ڈاکٹر سرفراز علی شاہ, معاون خصوصی وزیر اعلی ظفر اللہ خان, چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ندیم اسلم چوہدری اور متعلقہ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
Load/Hide Comments



