لاہور (آن لائن)سابق وزیراعلیٰ پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ 21 اکتوبر کے دن پاکستان میں خوشحالی اور ترقی کا سورج طلوع ہو گا، ہم سب نواز شریف کے ورکر ہیں اور ہم اپنے قائد کا بھرپور استقبال کریں گے، نواز شریف نے اس ملک میں موٹرویز کا جال بچھایا، ایٹم بم دیا اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وکلا برادری کے ساتھ مسلم لیگ ن سیکریٹریٹ میں ملاقات میں کیا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ نواز شریف نے اس ملک کی معاشی ترقی کی تعمیر نو کی بنیاد ڈالتے ہوئے اربوں ڈالر کا سی پیک تحفے میں دیا، نواز شریف کا اپنے وطن میں قدم رکھنے سے مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت کا خاتمہ ہو گا، قائد نواز شریف ترقی کا سلسلہ جہاں سے ٹوٹا تھا وہیں سے شروع کریں گے.
Load/Hide Comments



