عوام کو احتساب سے غرض نہیں ہے وہ ریلیف چاہتے ہیں نواز شریف وزارت عظمئی کے امید وار ہوں گے،خواجہ آصف

اسلام آباد(آن لائن)سابق وفاقی وزیر دفاع و مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عوام کا سب سے بڑا مسئلہ احتساب نہیں مہنگائی ہے،نواز شریف دوسری بار آئے توجیل بھیج دیا گیا۔نواز شریف 2007میں آئے تو جہاز واپس موڑ دیا گیا۔عوام کو احتساب سے غرض نہیں ہے وہ ریلیف چاہتے ہیں۔نواز شریف وزارت عظمئی کے امید وار ہوں گے۔برا وقت آنے پر سیاسی پرندے ادھر ادھر اڑجاتے ہیں۔نجی ٹی وی انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ہمیں جیل میں چہل قدمی کی اجازت نہیں دی جاتی تھی۔نواز شریف کو1999 میں ہٹایا گیا تو مجھے جیل میں ڈال دیا گیا۔نواز شریف کو بے بنیاد الزام لگا کر بدنام کیا گیا۔افواج اور عدلیہ میں اچھی لیڈر شپ آگئی ہے۔میرا خیال ہے سائفر کی کاپی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے پاس ہے۔شہباز شریف پنجاب کے دوبارہ وزیر اعلی بن سکتے ہیں ۔نواز شریف کے بغیر الیکشن ہو سکتا ہے تو چئیرمین پی ٹی آئی کے بغیر کیوں نہیں۔نواز شریف نے ہر بار آئین پر عملدرآمد کرانے کی کوشش کی۔یہ بات درست نہیں ہے کہ نواز شریف کے ہی اداروں کے ساتھ مسائل پیدا ہوتے ہیں۔نواز شریف کے لئے پہلا چیلنج عام آدمی کے حالات بدلنا ہے۔نواز شریف اور ان کی بیٹی کو قید کر کے الیکشن میں دھندلی کی گئی۔انہوں نے کہاکہ 9مئی کو چئیرمین پی ٹی آئی مظاہرین سے رابطے میں تھے۔چئیرمین پی ٹی آئی کو ماسٹر مائینڈ ثابت کرنے کے لئے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر اور 9مئی والے کیس بہت بڑے ہیں۔اگر کوئی کسی جرم میں قید ہے تو اسے سزا ملنی چاہیے.