تباہی کی ذمہ دار یہی جماعتیں ہیں جو آج درستگی کی بات کرتی ہیں،فیصل واوڈا

ّّاسلام آباد(آن لائن) سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ تباہی کی ذمہ دار یہی جماعتیں ہیں جو آج درستگی کی بات کرتی ہیں۔9 مئی کے واقعات پر کہا جاتا ہے پی ٹی آئی نے انتہائی غلط کام کیا۔ن لیگ نے بھی آرمی چیف کے جہاز کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کی تھی۔سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو بند کر دیا گیا ن لیگ کو میڈل پہنائے جا رہے ہیں۔ملک میں نظام ہی تباہ ہے تو درستگی کیسے ہو سکتی ہے۔پہلے ہی تاثر دیا جا رہا ہے کہ نواز شریف جیل نہیں جائیں گے۔انہوں نے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت نے 16 ماہ میں ا پنے کیسز معاف کرانے کے علاوہ کیا کیا ہے؟ن لیگ بیانیہ تنقید تک لائے گی اور اس کے علاوہ کچھ نہیں کرے گی۔