اسلام آبا د(آن لائن)نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے نگران وفاقی وزراء اور اعلی سرکاری افسران کے بے جا غیر ضروری غیر ملکی دوروں پر پابندی لگادی،وزرا اور سرکاری افسران کیغیر ملکی دوروں کے حوالے سے نئے ایس او پیز بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کو رپورٹ پیش کی گئی تھی کہ بعض وزراء اور اکثر وفاقی سیکرٹریز اور دیگر افسران بے جا غیر ملکی دورے کررہے ہیں،جس میں کہا گیا کہ ان دوروں کی وجہ سے وفاقی وزارتوں اور پاک سیکریٹریٹ میں کام متاثر ہورہا ہے،رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ کئی اعلیٰ سرکاری افسران اپنے بچوں سے ملنے کی غرض سے بیرون ملک گئے،مگریہ دورے سرکاری ڈکلیئر کئے گئے،نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ہدایت کی کہ صرف انتہائی ناگزیر غیر ملکی دورے کیے جائیں،ان غیر ملکی دوروں کو ترجیح دی جائے جہاں پر سپانسر متعلقہ ملک یا ادارہ ہو،غیر ملکی دوروں سے قبل مجاز اتھارٹی سے باقاعدہ اجازت لی جائے۔
Load/Hide Comments



