اسلام آباد(آن لائن)آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو چالان کے نقول فراہم کرنے کی 9 اکتوبر کی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 4 صفحات پر مشتمل اڈیالہ جیل میں کی گئی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو چالان کے نقول فراہم کرنے کے لیے سماعت مقرر کی گئی تھی۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کو کمرہ عدالت میں چالان کے نقول فراہم کرنے کے لیے لانے کی ہدایت کی،پی ٹی آئی وکلا ٹرائل کورٹ کی سماعت کو روکنے کے لیے کوئی عدالتی حکم سامنے نہیں لاسکے،پی ٹی آئی وکلا نے سائفرکیس کی سماعت میں معمول کے مطابق دلائل دینے کی استدعا کی۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو گزشتہ سماعت کے فیصلے کے مطابق نقول وصولی کا حکم دیا، پی ٹی آئی وکلا کے مطابق ٹرائل ان کیمرہ نہیں ہوناچاہیے، جیل میں کمرہ عدالت چھوٹاہے، پی ٹی آئی وکلا کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفرکیس کی درخواستِ ضمانت پینڈنگ ہے، عدالت شاہ محمود قریشی کے وکلا نے اوپن کورٹ میں سماعت سننے کی نئی درخواست دائر کی۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ٹرائل کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے وزارتِ قانون کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کی، وزارت قانون کو حکم دیاگیاکہ شاہ محمود قریشی کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں کرنے کے نوٹیفیکیشن کے حوالے سے وضاحت دے،ملزمان کو چالان کے نقول فراہم کیے جائیں گے لیکن نقول کی فراہمی ہائیکورٹ کا فیصلے پر انحصار کریگی۔عدالت نے ملزمان کو چالان کے نقول فراہم کیے، دستخط کرنے بھی کی ہدایت کی، وکیل صفائی شیرافضل مروت نے عدالت کو بتایا ملزمان چالان کے نقول پر دستخط نہیں کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی چالان کے نقول پر دستخط کرنے سے انکار کیا۔تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق چالان کے نقول فراہم کردیے گئے، ملزمان کو آئندہ سماعت پر دستخط کرنے کا حکم دیاجاتاہے، ملزمان نے اگر نقول پردستخط نہ بھی کییتو دستخط غیرموثر سمجھے جائیں گے کیونکہ چالان وصول ہوچکا،عدالت آئندہ سماعت پر سختی سے قانون کے مطابق فردجرم عائد کی کارروائی کا آغاز کیاجائیگا۔عدالت کے سامنے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے سیل کا مسلہ اٹھایا گیا، جج نے چیئرمین پی ٹی آئی کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے اڈیالہ جیل میں سیل کا دورہ کیا، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے سیل کے سامنے قائم دیوار کو توڑنے کا حکم دیا، اڈیالہ جیل سپرنٹینڈنٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو سیل میں چہل قدمی کے لیے کافی جگہ فراہم کی ہوئی ہیچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے باجود وسیع جگہ کے مزید سیل کی توسیع کی درخواست کی، سابق وزیراعظم عمران خان نیکہا ورزش کی عادت ہے، ناکافی جگہ سے صحت اور روزمرہ زندگی پر برا اثر پڑیگا، 17 اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فردجرم عائد کیاجائیگا۔
Load/Hide Comments



