عثمان ڈاراورصداقت عباسی کے بیانات ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہیں،علی محمد خان

اسلام آباد(آنلائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماعلی محمد خان نے کہاہے کہ عثمان ڈاراورصداقت عباسی کیبیانات ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہاہیکہ عثمان ڈار اور صداقت عباسی کے بیانات کی آزادی پر سوالیہ نشان ہے کہ انہوں نے کتنی آزادی سے یہ بیانات دیے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ایسے کسی قسم کے واقعات کا کبھی نہیں کہا،جنہوں نے یہ کیابہت غلط کیا ہے، جو بھی لوگ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ہیں انہیں آئین وقانون کے تحت سزا ملنی چاہیے۔ ریاست جہاں سزا دیتی ہے وہاں موقع بھی دیتی ہے۔انکا کہنا تھا کہ مجھے 9مئی کے حوالے سے کسی میٹنگ کا علم نہیں، ایک واقعہ ہوا جس کا سب کو افسوس ہے۔ چیئرمین پی ٹی ا?ئی نا ہوں تو کیا ہوگا اس حوالے سے نہیں سوچا، وکلا کہتے ہیں سہولیات نہیں مل رہیں، ملاقات میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔علی محمد خان مزید کہنا تھا کہ میاں صاحب پر اگر غلط کیسز بنے تو اس کی بھی سپورٹ نہیں کرتا۔