اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے سابق وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔ملاقات میں سینیٹر دلاور خان، سینیٹر نصیب اللہ بازئی، سردار عبد الرحمن کھیتران موجود تھے۔ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی سماجی و اقتصادی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیاگیا۔چیئرمین سینیٹ نے عبدالقدوس بزنجو کی بطور وزیر اعلی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ عبدالقدوس بزنجو کے دور میں مثالی ترقیاتی منصوبوں کا آغاز ہوا۔بلوچستان کے نوجوانوں کو ترقی کے عمل میں شامل کرنے کے لئے مواقع پیدا کئے گئے۔بلوچستان کی ترقی کے لئے تمام سیاسی قوتوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔بے روزگاری اور غربت کے خاتمہ کے لئے جامع پلان دینا وقت کی ضرورت ہے۔عبدالقدوس بزنجو نے چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چیئرمین سینیٹ نے بلوچستان کی ترقی کے حوالے سے ہر قدم پر رہنمائی کی، ایوان بالا نے ہمیشہ آواز اٹھائی جس پر شکر گزار ہوں۔
Load/Hide Comments



