جب تک جماعتیں ملکر آگے کے راستے کا تعین نہیں کرینگی الیکشن بے مقصد ہونگے،خاقان عباسی

اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جب تک جماعتیں ملکر آگے کے راستے کا تعین نہیں کرینگی الیکشن بے مقصد ہونگے۔نواز شریف سے ملاقات میری خواہش پر ہوئی۔نواز شریف کو بتایا کہ یہ الیکشن بے مقصد ہونگے، حصہ نہیں لوں گا۔جماعت میں کبھی ٹکٹ مانگانہ کبھی عہدہ مانگا ہے۔نواز شریف سے نئی پارٹی بنانے سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔نجی ٹی وی انٹریو میں ان کا کہنا تھا کہ آج جو حالات ہیں ہماری جماعت کولیڈر شپ کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔4 بڑی جماعتیں ساتھ بیٹھ کر ایک راستے کا تعین کرنا چاہئے۔غیر معمولی حالات میں غیر معمولی اقدامات کیلئے لیڈر شپ چاہئے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر سب سے بڑی ذمہ داری لیڈر شپ کی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھنے سے متعلق میں رائے دی تھی مگر نواز شریف نے جواب نہیں دیا، ہر بات کا جواب ضروری نہیں۔نواز شریف سے شاید رائے کا اظہار کر دیا ہوں میں ہر بات بتا نہیں سکتا،انہوں نے کہاکہ میری رائے سب ساتھ مل کر نہیں بیٹھیں گے تو ملک آگے نہیں چلے گا۔لیڈر ایک ہوتا ہے ہر پارٹی کے صدر کو لیڈر نہیں بنایا جا سکتا۔نواز شریف میرے قائد اور میرے لیڈر ہیں۔شہباز شریف کی ہمیشہ عزت کی ہے اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا۔نواز شریف کو کہا تھا پارٹی میں جنریشن تبدیل ہو گی تو عہدہ چھوڑ دونگا۔نوز شریف نے اس دعوے کا اظہار نہیں کیا کہ واپس آکر مسائل حل کر لیں گے۔پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم حکومت میں رہیں کیا معیشت کو درست کیا گیا؟معیشت کی بربادی میں پی ٹی آئی سمیت سب نے اپنا حصہ ڈالا ہے۔آج صرف معیشت، عوام اور ملک کے مسائل حل کرنے کا بیانیہ ہے۔