اسلام آباد(آن لائن)سابق وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی درانی نے کہا ہے کہ اداروں کو سیاست میں گھسیٹنا چھوڑ دیں، انہیں اپنا کام کرنے دیں،سیاستدانوں کو اپنا کام کرنا چاہئے، شفاف الیکشن کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔میرے سارے رابطے سیاسی ہیں، سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں کرتا ہوں۔صدر عارف علوی سے ملاقات ہوئی، سب سے رابطے،ملاقاتیں کرتا ہوں۔سیاستدانوں کو ملک میں صاف و شفاف الیکشن کیلئے ماحول بنانا چاہئے۔نجی ٹی وی انٹریو میں ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت سے اب تک 3 ملاقاتیں کر چکا ہوں۔ہم نے سارے انتقام دیکھ لئے، ہر انتقام اپنے گھر میں ہی واپس آتا ہے۔جن لوگوں سے بھی ملاقات کرتا ہوں اسے پبلک نہیں کرتا۔چیئرمین پی ٹی آئی، آصف زرداری سے ابھی تک ملاقات نہیں ہوئی۔ایک ماہ پہلے جوتناؤ کا ماحول تھا اس میں کمی آگئی ہے۔ماضی میں جو کچھ ہوا اس پر اسٹیبلشمنٹ کا واضح موقف ہے۔میرا خیال ہے اسٹیبلشمنٹ کے تحفظات کو دور کرنا چاہئے۔کل نگراں وزیراطلاعات کا بیان آیا کہ تمام جماعتیں الیکشن میں حصہ لیں گی۔جماعتیں چھوڑنا اور مقدمات یہ پاکستان کی سیاست کا ایک حصہ ہے۔نواز شریف جلسہ کر لیں گے توپھر باقی لوگ بھی کر لیں گے۔کسی نے نہیں کہا اپنے طور پر لوگوں سے رابطے کر رہا ہوں۔ایک وقت تھا کوئی دوسرے کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ آج یہ وقت آگیا ہے ساتھ بیٹھنے کی باتیں کی جا رہی ہیں،صدر کا بھی بیان آیا۔بات آگے چل رہی ہے، کل مشاورتی اجلاس میں تمام جماعتیں آرہی ہیں۔کنگز پارٹی کبھی ایک نہیں رہتی، ہر دفعہ نئی کنگز پارٹی ہوتی ہے۔
Load/Hide Comments



