اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ ن کی قیادت نیعام انتخابات تاخیر کے مولانا فضل الرحمان کے موقف کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہیکہ انتخابات میں کسی بھی قسم کی تاخیر کی بھرپور مخالفت کریں گے۔لیگی پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی عام انتخابات تاخیر سے کرانے کی تجویز پر ن لیگ نے مولانا کے موقف کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ن لیگ نے الیکشن جنوری میں کرانے کے شیڈول کی حمایت کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں کسی بھی قسم کی تاخیر کی بھرپور مخالفت کریں گے۔ن لیگ کی مرکزی قیادت نے پارٹی کو مقررہ وقت پر ہی انتخابات کے مطالبے پر ڈٹ جانے اور مولانا فضل الرحمان کے انتخابات میں تاخیر کے مطالبے سے فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق لیگی قیادت نے کہا کہ ہر پلیٹ فارم پر انتخابات میں تاخیر کی تجویز کی مخالفت کی جائے، نواز شریف وطن واپسی پر انتخابات میں تاخیر کی تجویز کی مخالفت کریں گے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف انتخابات آئندہ سال جنوری یا فروری میں کرانے کے حامی ہیں، اور ن لیگ عام انتخابات جنوری یا فروری 2024 سے آگے لے جانے کی مخالفت کرے گی۔
Load/Hide Comments



