اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد میرے جیسے پروفیشنل بندے کیلئے اس بیانیے کے ساتھ مزید چلنا ممکن نہیں، لہذا میں پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔صداقت عباسی کے تحریک انصاف چھوڑنے پر پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا ردِعمل آیا ہے۔سابق وفاقی وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ صداقت عباسی کی مجبوری کو پوری قوم سمجھ سکتی ہے۔ وہ تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں اور رہیں گے۔
Load/Hide Comments



