آئی ایم ایف کا پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ،نگران حکومت نے چپ سادھ لی

اسلام آباد (آن لائن) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے یوٹیلٹی اسٹورز کی نجکاری کا مطالبہ کردیا تاہم نگران حکومت نے فی الحال جواب نہیں دیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے یوٹیلٹی اسٹورز سمیت حکومتی اداروں کو لیز پر دینے یا فروخت کرنے کا مطالبہ کردیا۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ کہ یوٹیلٹی اسٹورز کو نجی شعبے کے حوالے کیاجائے اور بی آئی ایس پی بجٹ بڑھایا جائے۔وزارت انڈسٹریز نے مختلف تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی ملکیتی اداروں کی سربراہی معاشی صورتحال میں معیشت کیلئے نقصان دہ ہے، یوٹیلٹی اسٹورز کو ختم یا نجیشعبیکے حوالے کیا جائے۔نگران حکومت نے یوٹیلٹی اسٹور کی نجکاری یا ختم کرنے پر آئی ایم ایف کو فی الحال جواب نہیں دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز ختم کر کے بی آئی ایس پی کا سالانہ بجٹ بڑھانے کی تجویز بھی زیرغور ہے۔ذرائع انڈسٹریزپروڈکشن نے بتایا ہے کہ وزارت صنعت و پیداوار یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے کسی نتیجے پرنہیں پہنچی، نگران حکومت کے دوران یوٹیلٹی اسٹورز کا حتمی فیصلہ کرنا مشکل ہے۔