آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد(آن لائن) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی۔رپورٹ میں پاکستان میں اس سال معاشی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق موجودہ مالی سال مہنگائی کی شرح 23.6 فیصد رہے گی جبکہ سال 2028 تک جی ڈی پی گروتھ 5 فیصد تک جانے کا تخمینہ ہے۔رپورٹ کے مطابق اس سال بے روزگاری کم ہو کر 8 فیصد پر آنے کا امکان ہے، گزشتہ مالی سال بے روزگاری کی شرح ساڑھے آٹھ فیصد تھی۔آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق اس سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کا 1.8 فیصد رہے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی سطح پر کورونا وبا اور روس یوکرین جنگ کے اثرات برقرار ہیں۔ ایک اورپورٹ میں آئی ایم ایف نے یوٹیلیٹی اسٹورز سمیت حکومتی ملکیتی اداروں کوحکومتی ملکیتی اداروں کی سربراہی موجودہ معاشی صورتحال میں معیشت کیلئے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے لیز یا فروخت کرنے کا مطالبہ بھی کردیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو ختم یا نجی شعبے کے حوالے کیا جائے اوربی آئی ایس پی بجٹ بڑھایا جائے۔ آئی ایم ایف نے کہا کہ حکومتی ملکیتی اداروں کی سربراہی موجودہ معاشی صورتحال میں معیشت کیلئے نقصان دہ ہے۔ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی نجکاری یا انہیں ختم کرنے پرآئی ایم ایف کو کوئی جواب نہیں دیا تاہم یوٹیلیٹی اسٹورز کو ختم کرکے بی آئی ایس پی کا سالانہ بجٹ بڑھانے کی تجویزبھی زیر غور ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت صنعت و پیداواریوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچی کیونکہ نگران حکومت کے دوران یوٹیلیٹی اسٹورز کا حتمی فیصلہ کرنا مشکل ہے۔